اتحادیوں کی حفاظت کیلئے شمالی کوریا کو تباہ کر دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

Donald Trump

Donald Trump

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر خودکش مشن پر ہیں، شمالی کوریا کے تجربات دنیا کے لیے خطرہ ہیں، ہم سب کو دہشت گردی کیخلاف ملکر لڑنا ہو گا۔

جنرل اسمبلی سے خطاب میں امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فنڈنگ، سپورٹ، محفوظ ٹھکانوں کو مکمل ختم کرنا ہو گا، دہشت گرد معصوم لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں، روہنگیا میں مسلمانوں کی نسل کشی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر ایک لفظ تک نہ بولا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایران دہشت گردوں کی حمایت کرنا بند کرے، القاعدہ، حزب اللہ اور طالبان کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے، ہم اسلامی شدت پسندی کو ختم کریں گے، اسلامی شدت پسندوں کی حمایت کرنے والوں کو بھی ختم کریں گے۔