میں اکیلے رہنا نہیں چاہتی تھی، یہ وقت بہت کٹھن ہے: انجلینا جولی

Angelina Jolie

Angelina Jolie

لاس اینجلس (جیوڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے بریڈ پٹ سے علیحدگی کو بہت کٹھن وقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی اکیلے نہیں رہنا چاہتی تھیں۔ یہ وقت ان کیلئے بہت مشکل ہے۔ وہ اکیلے پن میں اچھا محسوس نہیں کر رہیں، اکیلی زندگی میں میرے لیے کوئی لطف نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ یہ ایسی چیز نہیں ہے جسے میں کرنا چاہتی تھی۔ اکیلی زندگی میں کچھ بھی اچھا نہیں ہے، میرے لیے ایسے جینا بہت ہی مشکل ہے۔

ایک دوسرے اخبار سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ سال اپنے بچوں کی دیکھ بھال میں گزار دیا۔

میں یہ سوچ کر اس سے نکلنے کی کوشش کر رہی ہوں کہ یہ زندگی کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حقیقت میں وہ ان دنوں کو گزارنے کی کوشش کر رہی ہیں، ہو سکتا ہے کہ وہ لحمہ دوبارہ یاد آئے۔