پہلا الپوران فلڈ لائٹ کرکٹ میلا پوران

Puran

Puran

تحریر ڈاکٹر تصور حسین مرزا
پوران ضلع گجرات کا ایک تاریخی گاؤں ہے۔ پوران کے لوگ ملکی اور غیر ملکی سطع پر ہر طبقہ فکر میں پائے جاتے ہیں۔ پوران کے لوگ سیاسی سماجی اور رفاحی کاموں میں کسی تعارف کے محتاج نہیں اب عرصہ چودہ سال کے بعد مقامی طور راجہ محمد وقاص آدھی اور راجہ محمد رضوان آدھی کی کاوشوں سے کھیل خصوصاً کرکٹ میں پوران قندہاری جناح کالونی منعقد ہوا۔ جس میں چھتیس کرکٹ ٹیموں نے شرکت کر کے پوران پہلا الپوران فلڈ لائٹ کرکٹ میلا کو کامیاب کروایا ۔کھیل کے میدان میں پوران کے لوگوں کے عشق کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

پہلا الپوران فلڈ لائٹ کرکٹ میلا میں چھتیس کرکٹ ٹیموں میںسوئم نمبر پر سمبلی کرکٹ ٹیم جبکہ دوئم نمبر پر موجیانوالہ کرکٹ ٹیم اور اول پوزیشن الپوران کرکٹ تیم کے حصہ میں آئی۔
پوزیشن ہولڈرز ٹیموں میں انعامات پہلا الپوران فلڈ لائٹ کرکٹ میلا کے مہمان خصوصی راجہ اصغر علی پرنس صدر تحریک انصاف تحصیل سرائے عالمگیر نے اپنے دست مبارک سے دئیے اول انعام بیس ہزار روپے اور ٹرافی، دوسرا انعام سات ہزار روپے اور ٹرافی جبکہ تیسرا انعام تین ہزار روپے اور ٹرافی تھے۔

Special Participation

Special Participation

خصوصی شرکت کرنے والوں میں صوبائی راہنما تحریک انصاف حلقہ پی پی 114 Ž‡¦نعیم نواز آف پوران ، سماجی کاکن راجہ عقاب لہری،راجہ محمد سرور صدر الپوران ویلفئر سوسائٹی،ہر دلعزیز شخصیت راجہ ظفر لمبر،راجہ وسیم نواز ،راجہ استاد بشیر ڈرائیور راجہ شبیر المال ، راجہ سعید لمبر اور مسلم لیگی راہنما راجہ عمر مجید لہری شامل تھے۔ مہمان خصوصی راجہ اصغر علی پرنس صدر تحریک انصاف تحصیل سرائے عالمگیر نے انتظامیہ الپوران کرکٹ میلا کو کامیاب فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ منعقد کروانے پر دس ہزار روپے انعام دیا جبکہ بیسٹ بیٹس مین راجہ رضوان آدھی کو ایک ہزار روپیہ اور ٹرافی دی ، بیسٹ بالر راجہ عاقب جاوید ایک ہزار روپیہ اور ٹرافی اور فائنل کے مین آف دی میچ راجہ محمد وقاص آدھی کو ایک ہزار روپیہ اور ٹرافی دی گئی۔

کامیابی کا لوہا منوانے والی الپوران کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں میں ٹیم کیپٹن ۔ راجہ محمد وقاص، راجہ محمد رضوان ، راجہ عاقب جاوید ، محمد احتشام شبیر ، راجہ محمد رضوان مانو،راجہ شکیل اور راجہ شرجیل بشیر جلالیہ شامل ہیں۔ پہلا الپوران فلڈ لائٹ کرکٹ میلا پوران کو دامے درمے سخنے پیر سید ضیغم عباس شاہ کے تعاون سے علاقہ بھر میں مقبولیت ہوئی۔ پیر سید ضیغم عباس شاہ نے کہا جس قوم ملک اور خطہ کے میدان آباد ہوتے ہیں اس قوم ملک ریاست اور خطہ کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں

Dr Taswar Hussain

Dr Taswar Hussain

تحریر ڈاکٹر تصور حسین مرزا