الرحمت ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت شاہ لطیف ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Medical Camp

Medical Camp

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الرحمت ویلفیئر سینٹر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شاہ لطیف ٹائون سیکٹر 17/Bمیں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

میڈیکل کیمپ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری ہا جس میں مختلف شعبوں میں کوالیفائیڈ ڈاکٹرز نے پانچ سو سے زائد مختلف امراض کے شکار مریضوں جن میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد کا مفت طبی چیک آپ ،طبی مشورے اور ادویات فراہم کئے گئے شاہ لطیف ٹائون کے معززین اور عوام نے الرحمت ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے مفت طبی کیمپ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے انتظامیہ سے تشکر کا اظہار کیا۔

اس موقع پر الرحمت ویلفیئر آرگنائزیشن کی انتظامیہ نے کہا آرگنائزیشن مخیر حضرات اور عوام کے تعاون غریب بستیوں میں عوام کو بنیادی سہولیات مثلاً تعلیم ،صحت کے حوالے سے سہولت پہنچانے کے لئے کوشاں ہے انتظامیہ الرحمت ویلفیئر آرگنائزیشن نے اعلان کیا انشا اللہ بہت جلد شاہ لطیف ٹائون میں عوام کو سستی اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے میڈیکل سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔