الطاف حسین کے بیان سے ثابت ہو گیا کہ وہ دشمن کے لئے کام کر رہے ہیں

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایم کیو ایم کے قائد کے وطن عزیز اور پاک فوج سے متعلق بیان اپنے درعمل میں کہا ہے کہ الطاف حسین کے بیان سے ثابت ہو گیا کہ وہ دشمن کے لئے کام کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے واویلے نے ثابت کردیا کہ کراچی میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف درست اقدام اٹھایا ہے، قوم بھارت کو پکارنے والے نام نہاد لیڈر کے عبرتناک انجام کی منتظر ہے، الطاف حسین نے اپنے بیان سے 20 کروڑ عوام کے دلوں کو زخمی کیا ہے، عوام انھیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وطن عزیز اور پاک فوج کے خلاف بیان سے ثابت ہو گیا کہ الطاف حسین دشمن کے لئے کام کر رہے ہیں، ملک اور فوج کے خلاف برزہ سرائی سے الطاف حسین کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔