الطاف حسین اور ندیم نصرت کو بھی انٹرپول کے ذریعے پاکستان لایا جائے۔ چوھدری الطاف شاہد

Chaudhry Altaf Shahid

Chaudhry Altaf Shahid

اولڈہم (نوید چوہان) ایم کیو ایم لندن کے ندیم نصرت نے دورہ امریکہ میں جن خیالات کا ذکر کیا وہ باعث شرم ہیں. ایم کیو ایم لندن کے کنویئنیر ندیم نصرت نے امریکہ میں ملاقاتوں میں پاکستان کے اور پاکستان کے قومی اداروں کہ خلاف جو زبان استعمال کی وہ قابل مذمت ہے۔

ندیم نصرت نے ایم کیو ایم پاکستان کے فاروق ستار کے حوالے سے بھی انکشافات کیے ہیں کے وہ بھی پاکستان مخالف سرگرمیوں میں مصروف رہے ھیں. ایم کیو.ایم کے پاکستان مخالف بیانات اور پاکستان مخالف سرگرمیوں پر حکومت وقت کو ایم.کیو ایم کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگانی چاہیے. الطاف حسین ہمیشہ کی طرح لگاتار پاکستان کی سالمیت کے خلاف کام کر رہا ہے۔

الطاف حسین کے ساتھ ندیم نصرت کو بھی انٹرپول کے زریعے پاکستان لایا جائے اور پاکستان اور قومی اداروں کے وقار کو نقصان پہنچانے پر مقدمات درج کر کے قرار واقعی سزا دی جائے.ان خیالات کا۔ اظہار صدر پی ایس پی برطانیہ و یورپ چوھدری الطاف شاہد نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت میں کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں تو پھر پاکستان سے باہر بیٹھ کر ایم کیو ایم کو ملکی سیاست میں حصہ لینے کا بھی حق نہیں ہونا چاہیے۔ پاکستان مخالف بیانات اور پاکستان مخالف ایجنڈا برداشت نہیں کریں گے۔

ہمارا مقصد مستحکم پاکستان ہے اور اس کے لیے ہر فورم ہر آواز اٹھائیں گے۔ ایم کیو ایم لندن اور پاکستان کی پالیسیوں اور بیانات پر تشویش ہے حکومت اور دیگر اداروں کو ان کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔