الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی؛ ایم کیو ایم کا 4 روزہ بھوک ہڑتال کا اعلان

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے پارٹی قائد الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر پر پابندی کے خلاف 4 روزہ علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بطور سیاسی جماعت سمجھتی ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہورہا اور لاہور ہائیکورٹ نے ہمیں بنیادی حق سے محروم کردیا، جمہوری دور میں اس طرح کا عمل سمجھ سے بالاتر ہے۔

بلیک آؤٹ سے سیاسی خلا پیدا ہوگا جس سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو فروغ ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قائد کی تقاریر پر پابندی کے خلاف کل سے 22 فروری تک کراچی پریس کلب کے باہرعلامتی بھوک ہڑتال کی جائے گی اور کارکنان صبح 11 بجے سے رات 11 بجے تک علامتی بھوک ہڑتال کریں گے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ قائد ایم کیو ایم نے عہد کیا ہے کہ آئندہ احتیاط کریں گے تاکہ بلاوجہ ملک دشمنی کے الزامات نہ لگائے جائیں جب کہ انہوں نے اپیل کی کہ آرٹیکل 19 کے تحت قائد ایم کیو ایم کی تقاریراور تصاویر پر عائد پابندی ختم کی جائے۔