علامہ عارف حسین کو اسلام ناب متعارف کرانے کے جرم میں شہید کیا گیا

Sarfaraz Naqvi

Sarfaraz Naqvi

اسلام آباد : آئی ایس او کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت طاغوتی طاقتوں کو پاکستان میں برداشت نہیں کریں گے، ہم شہید حسینی کی فکر کے امین ہیں اور آئندہ آنے والی نسلوں کو اس فکر سے روشناس کرائیں گے۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سرفراز نقوی نے کہا ہے کہ علامہ عارف حسین کو اسلام ناب متعارف کرانے کے جرم میں شہید کیا گیا، وہ قوتیں جو اسلام ناب سے خائف تھیں، انہوں نے ہمارے عظیم قائد کو ہم سے چھین لیا۔

شہید قائد نے اس امت کو پاکستان میں اصل دشمنوں سے روشناس کرایا، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدسرفراز نقوی نے اسلام آباد میں آئی ایس او پاکستان کی سالانہ تربیتی ورکشاپ میں شرکا سے خطا ب میں کہا کہ علامہ عارف حسین نے پاکستان میں رہبر کبیر امام خمینی کی فکر کو متعارف کرایا اور پاکستان کے تمام علاقوں میں اسلام ناب کو پھیلایاسرفراز حسین نے کہا کہ پاکستان کے عوام غیرت مند، شجاع اور عظمت والے ہیں۔

ہم کسی صورت طاغوتی طاقتوں کو پاکستان میں برداشت نہیں کریں گے، ہم شہید حسینی کی فکر کے امین ہیں اور آئندہ آنے والی نسلوں کو اس فکر سے روشناس کرائیں گے۔