عمارہ خان اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا

Visit

Visit

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی سی او قصور کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر قصور محمدشاہ رخ نیازی کا رمضان المبارک کے دوران ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری’ماہ رواں کے دوران 156 دوکانداروں کو جیل بھیج دیا۔

تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قصور محمد شاہ رخ نیازی نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر اشیائے خوردونوش کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور مہم جاری ہے تا کہ ناجائز منافع خوروں کو انکے مذموم مقاصد میں کامیابی حاصل نہ ہو سکے۔

اسی طرح حکومت کی جانب سے دی جانیوالی خصوصی رعایت کا فائدہ عام آدمی تک پہنچ سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سستے رمضان بازاروں کیساتھ ساتھ عام مارکیٹوں میں بھی اشیائے خوردونوش کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی ہر لحا ظ سے ممکن بنائی جا رہی ہے اور ایسے ایسے افراد جو مقررہ قیمتوںسے زائد پر اشیاء فروخت کر تے ہیں انکے خلاف بلا تفریق کاروائی کر کے انہیں جیل بھیجا جا رہا ہے۔

رمضان المبارک کے دوران 156دوکانداروں کو ناجائز منافع خوری کرتے ہوئے پکڑ کر جیل بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے بارے میں عوام مجھے آگاہ کریں تا کہ انکے خلاف بھی فوری کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334/0313