سفیر پاکستان ڈاکٹر امان رشید کا یوم یکجہتی کشمیر پر خصوصی پیغام

Dr Aman Rashid

Dr Aman Rashid

سوئیٹزرلینڈ (علی جیلانی) سوئیٹزرلینڈ میں پاکستان سفیر جناب ڈاکٹر امان رشید صاحب نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنا چاہئے اور بھارت بھی ان قرار دادوں کا پابند ہے۔

لیکن بھارت ان قرار دادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور فوج کے ذریعے پورے کشمیر میں ریاستی دہشت گردی مچا رکھی ہے اور قتل و غارت گری عام کر رکھی ہے جس کی وجہ سے خطے میں شدید اور خطرناک کشیدگی پائی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ظلم اور بربریت کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھانا چاہیے انشاء اللہ کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور یہ تحریک جلد کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔

انہوں نے آخر میں سوئیٹزرلینڈ میں مقیم پاکستانیوں پہ زور دیا کہ وہ اپنے کشمیر بھائیوں کے ساتھ جدوجہد میں شامل ہوں کیونکہ کشمیری پاکستانی ہیں۔

پاکستان کا ہر بچہ بچہ اپنے کشمیریوں کے ساتھ ہے ہمیں پاکستان کو مضبوط کرنا چاہئے کیونکہ ایک مضبوط پاکستان ہی کشمیر کے تحفظ کا ضامن ہے۔