سفیر پاکستان خالد عثمان قیصر کی صحافی و مصنف سکندر ریاض چوہان سے ایک خصوصی ملاقات

Khalid Usman Qaiser and Sikander Riaz Chohan

Khalid Usman Qaiser and Sikander Riaz Chohan

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) سفیر پاکستان خالد عثمان قیصر کی عالمی و قومی ذرائع ابلاغ سے وابستہ صحافی ومصنف سکندر ریاض چوہان سے ایک خصوصی ملاقات کی جس میں یونان میں مقیم پاکستانی برادری کو درپیش مسائل، تعلیم، صحت اور یونانی قوانین سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سیر پاکستان خالد عثمان قیصر نے کہاکہ یونان خطے کاایک اہم ملک ہے جس کے ساتھ ہمارے تعلقات کو مزید فروغ ملنا چاہیے۔

انھوں نے اس موقع پر تمام پاکستانی برادری سے اپیل کی کہ وہ پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے پروگرامز میں شرکت کریں اور اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے آواز بلند کریں۔

سفیر پاکستان کے ساتھ ایک تفصیلی انٹرویو کے حوالے سے بھی ملاقات طے پائی جس میں مختلف حالات وواقعات عالمی و قومی امور کے علاوہ یونان میں پاکستانی تارکین وطن کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی جس کو پاکستانی ٹیلی ویژن اور اخبارات کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی نشر کیا جائے گا۔

سکندر ریاض چوہان نے سفیر پاکستان کو اپنی تصنیف بھی پیش کی۔