سفیر پاکستان خالد عثمان قیصر کی سکندر ریاض چوہان سے ایک خصوصی ملاقات

Khalid Usman Qaiser Meeting

Khalid Usman Qaiser Meeting

ایتھنز (مرزا جاوید اقبال) سفیر پاکستان خالد عثمان قیصر کی عالمی و قومی ذرائع ابلاغ سے وابستہ صحافی و مصنف سکندر ریاض چوہان سے ایک خصوصی ملاقات کی جس میں یونان میں مقیم پاکستانی برادری کو درپیش مسائل، تعلیم، صحت اور یونانی قوانین سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سیر پاکستان خالد عثمان قیصر نے کہا کہ یونان خطے کاایک اہم ملک ہے جس کے ساتھ ہمارے تعلقات کو مزید فروغ ملنا چاہیے۔انھوں نے اس موقع پر تمام پاکستانی برادری سے اپیل کی کہ وہ پانچچ فروری کو یوم یک جہتی کشمیر کے پروگرامز میں شرکت کریں اور اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے آواز بلند کریں۔

Khalid Usman Qaiser Meeting

Khalid Usman Qaiser Meeting

سفیر پاکستان کے ساتھ ایک تفصیلی انٹرویو کے حوالے سے بھی ملاقات طے پائی جس میں مختلف حالات و واقعات عالمی و قومی امور کے علاوہ یونان میں پاکستانی تارکین وطن کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی جس کو پاکستانی ٹیلی ویژن اور اخبارات کے علاوہ سوشل میڈیاپر بھی نشر کیا جائے گا۔سکندر ریاض چوہان نے سفیر پاکستان کو اپنی تصنیف بھی پیش کی۔