امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر کا عید الاضحی پر پیغام

Eid al-Adha

Eid al-Adha

کراچی : امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ عیدا لاضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے کہ جنہوں نے اللہ کے ایک نیک و سچے بندے ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی ہرچیز اللہ کی راہ میں قربان کردی تھی۔

ان کی اس عظیم قربانی کو یادگار بنانے کیلئے اللہ تعالیٰ نے قیامت تک ہر صاحب حیثیت پر حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی سنت قربانی کرنا لازمی قرار دیا ہے۔ انہوں نے عیدا لاضحی پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں مزید کہا کہ اللہ کو جانوروں کا گوشت اور خون درکار نہیں بلکہ وہ ہر چیز اللہ کی رہ میں قرباں کرنے کا جذبہ اور اپنے نیک بندے کی اطاعت و عاجزی کی ادا زیادہ پسند ہے۔

عید قرباں ہمیں وہ بھولا ہوا سبق یاد دلاتی ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اطاعت گذاری اور قربانی والے جذبہ کو یاد کرتے ہوئے ہمیں نہ صرف اپنی انا پرستی اور خواہشات نفس سمیت ہر چیز کو قربان کرکے اپنی پوری زندگی کو اللہ تعالیٰ کی مکمل اطاعت اور بندگی رب میں گذارتے ہوئے اللہ کے دین کی سربلندی اور کامرانی کیلئے تمام اقوام اور مذاہب کیلئے ایک مثالی مسلمان بن جائیں تاکہ اس دنیا میںاللہ کا دین غالب ہو سکے۔

امیر ضلع وسطی نے زور دیا کی عید الاضحی کی خوشیوں میں پڑوسیوں اور غرباء کو ضرور یاد رکھا جائے۔ قربانی کا گوشت ان تک بھی پہنچایا جائے۔ نیز امت مسلمہ دنیاں میں جہاں بھی مسلمان مسائل و پریشانیوں سے دوچار ہیں ان کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔