امیر سولنگی کا ٹریفک پولیس کی جانب سے سرعام تشدد پر اظہار افسوس

Shafiq

Shafiq

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے ٹریفک پولیس کی جانب سے نو پارکنگ کے نام پر گاڑی لفٹنگ پر احتجاج کرنے والے شخص پر ٹریفک پولیس کی جانب سے سر عام تشدد اور اسے لاک اپ کئے جانے کے واقعہ پر اظہار افسوس و مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن اور سیاسی مفاد کیلئے عوام پر ظلم و جبر کی عادت اس قدر پھل پھول رہی ہے کہ بلدیاتی اداروں کو اپنے تابع رکھنے کیلئے انتخابات سے گریز کی طویل تاریخ مرتب کرنے کے بعد عدلیہ کی مداخلت پر مجبوراً انتخابات کرا دیئے تو قانون سازی کے ذریعے بلدیاتی نمائندوں کو بے اختیار اور اپنے سامنے جوابدہ بنانے کے باوجود بلدیاتی اداروں کی تشکیل میں تاخیری حربے آزمارہے ہیں اور حکمرانوں کی اسی سازش کی بناءپر شہر میں گندگی کے ڈھیر لگے ہیں۔

گٹر ابل رہے ہیں ‘ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ‘ٹریفک جام نے عوام کی زندگی عذاب بنادی ہے جبکہ پولیس ملی بھگت سے پتھارہ مافیا اور پارکنگ مافیا عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں اور ان کیخلاف آواز اٹھانے والوں کیخلاف پولیس سرکاری ڈنڈے سے عوام کو دھونے میں مصروف ہے جس کے ذمہ دار حکمران ہیں جن کیخلاف عوام میں نفرت و اشتعال اس قدر شدید ہوچکا ہے کہ مستقبل میں تحفظ کی خاطر بھٹو اور بینظیر کا نام بھی ان کے کام نہیں آئے گا۔