امریکا : چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

Plane Crash

Plane Crash

ہوائی (جیوڈیسک) امریکی ریاست ہوائی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

حادثہ کاؤئی نامی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب سکائی ڈائیورز کو لے جانے والے طیارے نے ایئر پورٹ سے اڑان ہی بھرا تھا۔

حکام کے مطابق چار افراد موقع پر دم توڑ گئے تھے جبکہ ایک شخص ہسپتال میں ہلاک ہوا، واقعے میں دو انسٹرکٹرز کی بھی ہلاکت ہوئی ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔