امریکا اور اتحادی فضائیہ کی بمباری، داعش کے 10 رہنما ہلاک

Jet Plane

Jet Plane

واشنگٹن (جیوڈیسک) اتحادی افواج کے ترجمان کرنل اسٹیو وارن نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ شرف المودن شام میں 24 دسمبر کو ہلاک ہوا۔

المودن کا پیرس پر حملے کرنے والے افراد کے سرغنہ عبدالحمید اباعود سے براہِ راست رابطہ تھا۔ انہوں نے کہا پیرس حملوں سے منسلک ایک اور شدت پسند عبدالقدیر حکیم بھی دو روز قبل عراق کے شہر موصل میں مارا گیا ہے۔

کرنل وارن کا کہنا تھا داعش کے یہ کمانڈر مغرب کے خلاف مزید حملے کرنے کے بارے میں منصوبہ بنا رہے تھے لیکن انہوں نے ان منصوبوں کی وضاحت نہیں کی۔