امریکہ نے سی ہنٹر نامی جنگی بحری جہاز بنانے کی تیاری شروع کر دی

War Ships

War Ships

امریکہ (جیوڈیسک) دو کروڑ ڈالر کی لاگت سے تیار ہونیوالا امریکن سی ہنٹر ایک سو بتیس فٹ یعنی چالیس میٹر لمبا ہو گا. دنیا کے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس اس جہاز کو روبوٹ چلائینگے.

جہاز امریکی اور بین الاقوامی سمندروں میں روس اور چین کی آبدوزوں کا مقابلہ کرنے کیلیے بنایا گیا ہے .امریکن سی ہنٹر جوہری میزائل بھی فائر کر سکے گا.اس کا روزانہ خرچہ بیس ہزار ڈالر ہوگا اور اسے روبوٹ آپریٹ کرینگے.

امریکہ روبوٹ آپریٹڈ سی ویسل بنانے کی تیاریاں اسی کی دہائی سے کر رہاتھا .،پینٹا گون کے ذرائع کے مطابق سی ہنٹر بنانے کے بعد امریکہ کو سمندری جنگ میں روس اور چین پر واضع برتری حاصل ہو جائے گی .سی ہنٹر ستائیس ناٹس فی گھنٹہ کی رفتار سے دشمن پر حملہ آور ہو سکے گا.