امریکا، یورپ، خلیجی اور عرب دنیا میں آج عید الاضحی منائی جا رہی ہے

Eid Namaz

Eid Namaz

سعودی عرب (جیوڈیسک) عید کا سب سے بڑا اجتماع سعودی عرب میں ہوا جہاں دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان اسلام کے بنیادی رکن حج کی ادائیگی کے لیے جمع ہوئے۔

امریکا اور یورپ کے علاوہ آسٹریلیا میں بھی عید آج منائی جا رہی ہے۔ انڈونیشیا اور فلپائن سمیت مشرق بعید کے کئی ملکوں میں مسلم اکثریتی علاقوں میں بھی عیدالاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے۔

مسلمان نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کریں گے۔ امریکا ، برطانیہ اور یورپی ممالک کے مسلمان عید الاضحیٰ کے موقع پر تقریبات اور دعوتوں کا اہتمام کریں گے تاکہ دیگر کمیونٹی کے لوگوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرسکیں۔