امریکہ کی جانب سے چین پر ہیکنگ کے الزامات کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے کہا ہے کہ امریکہ کی طر ف سے بیجنگ پر ہیکنگ کے بے بنیاد الزامات کا سلسلہ بند کیا جائے۔

وزیر خارجہ وینگ یی کے مطابق امریکہ کی جانب سے چین کے خلاف ہیکنگ کرنے کا بے بنیاد پروپیگنڈا بند ہونا چاہئیے۔

انہوں نے امریکی حکومت اور تجارتی ڈیٹا بیس کی ہیکنگ میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چین خود بھی ہیکرز کے حملوں کا شکار ہوا ہے تاہم سائبر اٹیک سے نمٹنے کے لیے دونوں ملکوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔