امریکہ: چین نے شمالی کوریا کیخلاف سکیورٹی کونسل کی قرار داد کی حمایت کر دی

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی جانب سے شمالی کوریا کیخلاف مزید اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے نئی قرار داد پر اتفاق کر لیا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے اپنے امریکی ہم منصب جان کیری کے ہمراہ پریس بریفنگ میں کہا کہ نئی قرار داد کے ذریعے جزیرے نما کوریا میں تنازعات اور کشیدگی کو ہوا دینے کی بجائے جوہری معاملے پر مذاکرات کو بحال کیا جا سکے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ چین کیساتھ تین مشترکہ اعلامیوں کو اپنی پالیسی کی بنیاد قرار دیتا ہے جس میں ون چائنہ پالیسی کی حمایت اور کراس آ بنائے مذاکرات کی حوصلہ افزائی شامل ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی وجہ سے پوری دنیا کو خطرات لاحق ہیں۔