امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں اینیمیٹڈ فلم ”سِنگ” کا پریمیئر ہوا

Premiere

Premiere

لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس میں اینیمیٹڈ فلم سنگ کا پریمیئر ہوا۔ ہالی ووڈ اداکارہ ریس ودرسپون، ٹوری کیلی اور جینیفر ہڈسن جنہوں نے فلم مں مختلف کرداروں کو اپنی آواز دی شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

ریڈ کارپٹ پر بات چیت کرتے ہوئے ریس ودر سپون نے کہا فلم پیغام دیتی ہے کہ اپنی سچے جذبے کی تکمیل کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔
فلم ایک کوالا بیئر کے گرد گھومتی ہے جو اپنے تھیٹر کو بند ہونے سے بچانے کئے موسیقی کا مقابلہ کرواتا ہے جس میں نئے گلوکاروں کو بھی مدعو کیا جاتا ہے۔

دیکھیں کون اپنے خواب کی تکمیل میں کامیاب ہوتا ہے اور کون نہیں۔ فلم کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔