امریکا کا ڈرون سے ہلاکتوں کا ریکارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

Drone Killing Report

Drone Killing Report

واشنگٹن (جیوڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما کی مشیر برائے ہوم لینڈ سیکیورٹی لیزا موناکو نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس دنیا بھر میں ہونے والے ڈرون حملوں کا جائزہ شائع کرے گا۔

اس جائزہ سے معلوم ہو سکے گا کہ حملوں میں کتنے جنگجو اور کتنے شہری ہلاک ہوئے۔ موناکو نے واشنگٹن میں ایک تھنک ٹینک سے خطاب میں کہا کہ انتظامیہ آئندہ کچھ ہفتوں میں 2009ء کے بعد سے ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کا جائزہ عوام کیلئے پیش کر دے گی۔

یہ رپورٹ آئندہ ہر سال جاری ہو گی۔