امریکا کا مصر کو آٹھ ایف سولہ طیارے فراہم کرنے کا اعلان

Jet Plane

Jet Plane

قاہرہ (جیوڈیسک) امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان آٹھ طیاروں کے علاوہ چار مزید ایف سولہ طیارے بھی مصر کو اسی سال مہیا کر دیے جائیں گے۔

سابق صدر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد امریکا نے مصر پر ہتھیاروں خرید و فروخت پر پابندی عائد کی تھی۔

لیکن امریکی صدر براک اوباما نے مارچ میں مصر پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے اس کو ایک ارب تیس کروڑ ڈالر مالیت کا اسلحہ اور ہتھیار مہیا کرنے کا اعلان کیا تھا۔