امریکا : سابق خاتونِ اول نینسی ریگن 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

Nancy Reagan

Nancy Reagan

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس میں مقیم نینسی ریگن حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کر گئیں۔ انہیں امریکی تاریخ کی سب سے زیادہ پر اثر خاتون اول سمجھا جاتا تھا۔

اپنے شوہر کی طرح نیسنی ریگن بھی انیس سو چالیس کی دہائی میں ہالی وڈ فلموں میں بطور اداکارہ کام کرتی رہی تھیں۔ انہوں نے انیس سو باون میں اپنے وقت کے معروف اداکار رونالڈ ریگن سے شادی کر لی تھی۔

انہیں کیلیفورنیا کی سیمی ویلی میں رونالڈ ریگن پریزیڈینشل لائبریری کے احاطے میں ان کے شوہر کے پہلو میں دفن کیا جائے گا۔