امریکہ نے جرمنی کو دوستانہ فٹبال میچ میں دو ایک سے ہرا دیا

USA

USA

فرینکفرٹ (جیوڈیسک) جرمنی میں امریکہ اور میزبان ٹیم کے درمیان کھیلے گئے ایک دوستانہ میچ میں امریکہ نے حریف ٹیم کیخلاف دو ایک سے کامیابی حاصل کر لی۔ فٹبال ورلڈ کپ 2014 کی فاتح ٹیم جرمنی نے حریف امریکہ کیخلاف کھیل کا اچھا آغاز کیا۔

ماریو گوٹزے کے گول کی بدولت حریف ٹیم پر برتری حاصل کر لی لیکن امریکی ٹیم نے بڑی ٹیم کاپریشر نہ لیتے ہوئے زبردست کم بیک کیا اور میکل ڈیسکورڈ نے جرمن گول پوسٹ پر حملہ کر کے میچ کو ایک ایک گول سے برابر کر دیا۔

دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن امریکہ کے بوبی ووڈ نے کھیل کے آخری لمحات میں دوسرا گول داغ کر دفاعی ورلڈ چیمپئنز کو دھول چٹا دی۔