امریکہ باز آ جائے ورنہ ہائیڈرجن بم کا استعمال کریں گے: شمالی کوریا

North Korea

North Korea

شمالی کوریا (جیوڈیسک) امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان جوہری تجربات کے حوالے سے کشیدگی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔

شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اُن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذہنی طور پر ماؤف اور دیوانگی کا شکار ہیں۔

جونگ ان نے کہا ہے کہ امریکی صدر کو اپنی تقریر کے جواب میں بھاری قیمت چکانا پڑے گی، امریکی صدر نے اُن کی بےعزتی کرنے کے ساتھ ساتھ جنگ کی دھمکی بھی دی ہے۔

دریں اثنا٫ ، نیو یارک میں موجود شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یانگ ہُو نے اخباری نمائندوں کو بیان دیتےہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایک ایسا ہائیڈروجن بم ہے جس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی اور اگر چاہیں تو اس کا تجربہ جلد ہی کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ شمالی کوریائی لیڈر کمِ جونگ اُن نے بھی دھمکیوں کے خلاف امریکہ کو سبق سکھانے کا اعلان کر رکھا ہے۔