اسلام آباد پریڈ گرائونڈ میں جلسہ سیاسی موت ثابت ہو گا۔ انجینئر افتخار چودھری

Engineer Iftikhar Chaudhary

Engineer Iftikhar Chaudhary

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے اخباری بیان میں کہا ہے کہ پارٹی آج اگر فی بینر دس بندے بھی جلسہ گاہ میں لے آئی تو اس کی کامیابی ہو گی۔

غریبوں کے نام پر اور شہید بھٹوئوں کی آڑ میں کب تک تک کاٹھ کی ہنڈیا چڑھے گی۔آج کا جلسی پی پی پی کی سیاسی موت ثابت ہو گا۔یہ پریڈ گرائونڈ ہے پارٹی جو رینٹ اے جلسہ کرنے جا رہی ہے اسے بری طرح ناکامی ہو گی۔انجینئر افتخار چودھری نے کہا عمران خان واحد شخصیت ہیں جنہوں نے بھٹو کے جلسوں کے ریکارڈ توڑے ہیں پارٹی کے اصل جیالے اب تحریک انصاف میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے انتحابات میں ساری پارٹیاں اور مذہبی ٹھگ اکٹھے ہو کر بھی پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔جے یو آئی اور اس طرح کے مذہب لیوا پااکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں اور دوسری جانب پیپلز پارٹی انہی کی طرح غریبوں کے نام پر قوم کو دھوکہ دے رہی ہے۔