امریکہ بھارت کی زبان بولنے لگا، تحریک خود ارادیت کو دہشتگردی کہا جا رہا ہے۔ سید صلاح الدین

 Syed Saladuddin

Syed Saladuddin

اسلام آباد (جیوڈیسک) امریکہ کی جانب سے سید صلاح الدین کو دہشتگرد قرار دینے کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے، کہتے ہیں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں بھارت ملوث ہے۔

انسانی اور جمہوری اقدار کی علمبردار طاقتوں کا کشمیر پر مؤقف دوہرے معیار کی نشانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

بین الاقوامی برادری کا ضمیر جنجھوڑتے رہیں گے اور کشمیری عوام کے حقوق پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں ہو گی۔