امریکہ بھارت گٹھ جوڑ نامنظور، ٹرمپ کی دھمکیوں کیخلاف شہر شہر مظاہرے

Protest

Protest

لاہور/کراچی (جیوڈیسک) امریکی صدر کی دھمکیوں کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج بن گئی۔ کراچی میں مختلف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔

پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، پی ایس پی سمیت کئی جماعتوں کے کارکن بڑے قافلوں کی صورت میں پریس کلب پہنچے۔ شرکاء امریکہ بھارت گٹھ جوڑ نامنظور کے نعرے لگاتے رہے۔

لاہور میں چیئرنگ کراس سے شملہ پہاڑی تک ہم ہیں پاکستان، خوددار پاکستان ریلی نکالی گئی۔ مسلم لیگ ق نے ڈیوس روڈ سے پریس کلب تک ریلی نکالی جس میں خواتین سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔