امریکہ نے ایران سے ملکر صدام کا تختہ الٹا: سابق امریکی سفیر کا انکشاف

America and Iran

America and Iran

بغداد (جیوڈیسک) عراق میں امریکہ کے سابق سفیر زلمے خلیل زاد نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر جارج بش کے دور میں ایران اور امریکہ میں عراق کے معاملے پر باہمی تعاون قائم رہا۔

انٹرویومیں زلمے خلیل زاد نے کہاکہ جنرل قاسم سلیمانی اور امریکا کے درمیان رابطے نہ صرف ما بعد صدام قائم رہے بلکہ صدام حسین کا تختہ الٹنے میں بھی ایران نے کردار ادا کیا تھا۔