امریکا : مسلمان تارکین وطن کو شہریت دینے میں تاخیر، مقدمہ دائر

US Citizenship and Immigration Services

US Citizenship and Immigration Services

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی ریاست میسوری میں 13 مسلمانوں نے عدالت میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں محکمہ امیگریشن پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ جان بوجھ کر اُنکی شہریت کی درخواستوں پر تاخیر کر رہا ہے۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے اپنی دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کتنے شرم کی بات ہے کہ امریکہ میں مسلمانوں کے لیے قانون کا پیمانہ کچھ اور ہے اور دیگر کے لیے کچھ اور ہے۔

لہذا محکمہ امیگریشن کے تاخیری حربوں کا سخت نوٹس لیا جائے۔