امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان ڈائیلاگ کا قیام خوش آئند ہے، روس و جنوبی کوریا

Vladimir Putin

Vladimir Putin

ماسکو (جیوڈیسک) روسی صدر ولادیمر پوتن نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے مابین بحران کو ڈائیلاگ کے ذریعے حل کرنے کی کوششیں باعث ِ مسرت ہیں۔

پوتن نے جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان سے ماسکو میں ملاقات کی جس دوران شمالی کوریا کا معاملہ زیر ِ غور آیا۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اُن کی سنگا پور میں 12 جون کو ملاقات کے حوالے سے کہا کہ” ہم پیونگ یانگ اور واشنگٹن کے باہمی ڈائیلاگ و مذاکرات کے ذریعے بحران کے وسیع پیمانے کے حل کی تلاش کے حوالے سے مؤقف کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ پیش رفت جزیرہ نما کوریا میں تناؤ میں اہم سطح کی گراوٹ لائے گی اور مستقبل میں تمام تر علاقوں کے لیے قابل دوام سیکورٹی سسٹم کی تشکیل کے لیے لازمی زمین ہموار کرے گی۔”

جنوبی کوریا کے رہنما مون نے بھی اس موقع پر بتایا کہ پوتن کے ہمراہ جزیرہ نما کوریا کی صورتحال کے حوالے سے مسائل پر بحث سمیت دونوں ملکوں کے مشترکہ مفاد کے حوالے سے فائدہ مند مذاکرات سر انجام دئیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم صدر روس کے ساتھ شمالی کوریا کو جوہری اسلحہ سے پاک کرنے اور خطے میں قابل ِ دوام امن کے قیام کے حوالے سے مشترکہ اہداف رکھتے ہیں، اس معاملے میں ہم قریبی تعاون پر عمل پیرا ہیں۔