امریکہ ہماری ایٹمی تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے: شمالی کوریا

 North Korea

North Korea

پیانگ یانگ (جیوڈیسک) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکہ اس کی ایٹمی تنصیبات پر ہوائی حملے کا منصوبہ تیار کر رہا ہے۔ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ پیانگ یانگ کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لئے ہوائی حملوں کا منصوبہ تیار کر رہا ہے۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات کو دشمنانہ تصور کیا جائیگا اور پیانگ یانگ نے ایسے ہر قسم کے اقدام کا مناسب جواب دینے کے لئے خود کو تیار کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ملک کے پاس ایسے ثبوت و شواہد موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ واشنگٹن شمالی کوریا کے بعض علاقوں پر بمباری کر کے اس کی ایٹمی توانائیوں کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔