امریکہ و پاکستان میں مقیم شخصیات کیلئے سفیر پاکستان پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ

Awards

Awards

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سمندر پار مقیم پاکستانیوں میں مقبولیت و پذیرائی کے ساتھ امریکہ و یورپی ممالک میں سرکاری سطح پر نتیجہ خیز اثرات کے حامل پروگرام ”سفیر پاکستان “ کے دسویں سالانہ ایوارڈ کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت ۔ مہمانوں اور مقررین نے تقریب کے میزبان اور پروگرام سفیر پاکستان کے ڈائریکٹر و پروڈیوسر وقار علی خان اور مسز فاطمہ وقار علی خان کی خدمات کو خراج تحسین اور اس قدر خوبصورت بزم سجانے پر مبارکباد پیش کی ۔ تقریب میں زندگی کے مختلف شعبہ جات میں مثالی خدمات انجام دینے والی امریکہ و پاکستان میں مقیم25شخصیات کو ”پرائیڈ آف پرفارمنس “ ایوارڈ دیا گیا۔

خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے مثالی خدمات کی انجام دہی پر معروف تاجر جاوید انور کی والدہ طاہرہ خاتون کے نام سے منسوب ایوارڈ HDFکی چیئرپرسن اور کینسر کی ماہر ڈاکٹر عطیہ خان نے حاصل کیاجبکہ ڈاﺅیونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مسعود حمید خان اور ان کی زوجہ رانا قمر کو لائف ٹائم ایوارڈ دیا گیا۔

ڈا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز بنانے اور صحت کے حوالے مثالی منصوبے بنانے و تکمیل تک پہنچانے کیلئے صحت کے حوالے سے بہترین خدمات کی انجام دہی کیلئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو ”ویژنری گورنر آف دی ایئر“ کے ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا مگر اپنی صاحبزادی کی شادی کی مصروفیات کے باعث گورنر سندھ عشرت العباد تقریب میں شرکت نہیں کرسکے البتہ انہوں نے تقرین کے شرکاءسے ٹیلیفونک خطاب کیا اور تقریب کے میزبان و منتظم وقار علی خان و بیگم فاطمہ وقار علی خان کا شکریہ ادا کیا جبکہ عشرت العباد خان کا ایوارڈان کی جانب سے ڈاکٹر مسعود حمید خان نے وصول کیا۔