امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری آئی ہے : جلیل عباس

Jalil Abbas

Jalil Abbas

اسلام آباد (جیوڈیسک) (جیوڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے تعلقات میں بہتری آئی ہے، چار سال قبل تعلقات اتنے اچھے نہ تھے۔ کانگریس سے مل کر کام کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرامنٹو میں پاکستان ہائوس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، تقریب کے میزبان ملک محمد یونس، رانا ساجد، رانا سہیل تھے۔ اس موقع پر کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی۔

پاکستانی سفیر نے کہا پاکستانی کمیونٹی ہر قدرتی آفات میں ملک میں موجود اپنے پاکستانیوں کی بھرپور مدد کرتے ہیں۔ اس موقع پر ملک محمد یونس اعوان اور رانا ساجد نے بھی خطاب کیا۔

پاکستانی سفیر نے سیکرامنٹو میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں بھی شرکت کی جس کا اہتمام رانا حفیظ ، رانا طارق ، رانا اکرم اور ایم ڈی خالد نے کیا تھا۔