امریکہ کا پاکستان سے سکیورٹی تعاون روکنا غلط اقدام ہے: رچرڈ اولسن

Richard Olson

Richard Olson

نیویارک (جیوڈیسک) سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ٹرمپ انتظامیہ کو آئینہ دکھا دیا۔ انہوں نے پاکستانی سکیورٹی تعاون روکنا غلط اقدام قرار دیا۔ رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی مدد کے بغیر افغانستان میں امریکی فوج ساحل پر پڑی وہیل کی طرح ہوگی۔

پاکستان میں تعینات امریکا کے سابق سفیر رچرڈ اولسن نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں لکھا کہ پاکستان سے سکیورٹی تعاون روکنا امریکا کی جانب سے جذباتی اقدام ہے، معاونت روکنا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا اسلام آباد پر زور ختم ہو رہا ہے، پاکستان کی مدد کے بغیر امریکی فوج افغانستان میں ساحل پر پڑی وہیل کی طرح ہوگی۔

رچرڈ اولسن کے مطابق پاکستان کےساتھ غیر رسمی اعلیٰ سطح رابطے کیے جائیں، ٹویٹ اور پاکستان کی امداد بند کرنے سے امریکا کامیابی حاصل نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ریگن کے دور میں امریکا حقانی نیٹ ورک کو سپورٹ کر چکا ہے، مسئلے کے حل کے لیے طالبان سے مذاکرات شروع کیے جائیں۔