امریکا: صدارتی امیدوار بین کارسن کو مسلم مخالف بیان پر شدید تنقید کا سامنا

Ben Carson

Ben Carson

واشنگٹن (جیوڈیسک) ترجمان وائٹ ہاؤس جوش ارنسٹ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا بین کارسن کا بیان امریکی آئین سے مطابقت نہیں رکھتا۔ امریکی آئین ہر شہری کو مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔

ادھر ریپلکن پارٹی کے ارکان نے بھی کارسن کی مذمت کی ہے۔ سینیٹر لنزی گراہم نے کہا ہے وہ امریکا کے کمانڈر ان چیف بننے کے اہل نہیں۔ سینیٹر ٹیڈ کروز اور رینڈ پال کے مطابق آئین میں صدر کے مذہب کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔

ہلیری کلنٹن نے کہا ہے مسلمان امریکا کے صدر بننے کے اہل ہیں۔ امریکی مسلمانوں کی تنظیم کا کہنا ہے کارسن کے خیالات امریکی آئین سے متصادم ہیں وہ قیادت کے اہل نہیں رہے۔