امریکا : صدارتی انتخابات کیلئے ڈیموکریٹک امیدواروں کے درمیان بحث کا آغاز

Bernie Sanders and Hillary Clinton

Bernie Sanders and Hillary Clinton

واشنگٹن (جیوڈیسک) ڈیموکریٹک کے فرنٹ رنر ہیلری کلنٹن اور برنی سینڈرز نے ثابت کرنے کی کوشش کی کہ اسلحے کو کنٹرول اور داعش کو شکست دینے میں کس کا ایجنڈا زیادہ اہم ہے۔

امریکا میں صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک کے نامزد امیدواروں کے درمیان بحث ہوئی۔ امریکی اقتصادیات داعش، گن کنٹرول اور ہیلتھ کئیر جیسے مسائل پر اپنا ایجنڈا پیش کیا۔

سپر پاور امریکا کے سب سے اہم عہدے کو جیتنے کا معاملہ ہے۔ نامزد صدارتی امیدوار ملکی اور عالمی مسائل پر زوردار دلائل سے عوام کو قائل کر رہے ہیں۔

ڈیموکریٹک کے فرنٹ رنر ہیلری کلنٹن اور برنی سینڈرز نے ثابت کرنے کی کوشش کی کہ اسلحے کو کنٹرول اور داعش کو شکست دینے میں کس کا ایجنڈا زیادہ اہم ہے۔

تیسرے امیدوار ریاست میری لینڈ کے سابق گورنر مارٹن اومیلی نے جدید خطرات کے خلاف نئے اتحاد کی تشکیل کی ضرورت پر دیا۔