امریکہ نے روس کے صدر ولادی میر پوٹن کو بدعنوان اور کرپٹ قرار دیدیا

Vladimir Putin

Vladimir Putin

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے روس کے صدر ولادی میر پوٹن کو بدعنوان اور کرپٹ قرار دیا ہے جبکہ روسی صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ روس ایسے غیرضروری اور مفروضے پر مبنی بیان کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتا۔

امریکی وزارتِ خزانہ میں مالی پابندیوں کے شعبے کے سربراہ ایڈم سوبین نے بتایا کہ روسی صدر ولادی میر پوٹن کرپٹ ہیں اور امریکی حکومت یہ کئی برسوں سے جانتی ہے۔ہم نے انہیں اپنے دوستوں اور قریبی ساتھوں کو نوازتے ہوئے دیکھا، اور ریاستی اثاثوں کو استعمال کرتے ہوئے ان افراد سے زیادتی کی جنھیں وہ اپنا قریبی نہیں سمجھتے تھے۔

اس میں چاہے روسی کی توانائی کی دولت ہو، چاہے اس میں حکومتی ٹھیکے ہوں، وہ اس میں ان کو نوازتے تھے جن کے بارے میں ان کا خیال تھا کہ یہ انھیں راضی رکھیں گے اور ایسا نہ کرنے والے کو اس سے نکال دیا اور میرے نزدیک یہ بدعنوانی ہے۔

ایڈم سوبین نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی اس رپورٹ پر تصبرہ نہیں کیا جس کے مطابق صدر پوتن کی دولتِ تقریباً 40 ارب ڈالر ہے تاہم سوبین نے کہا ہے کہ روسی صدر دولت کا ابنار لگا رہے ہیں۔

قیاس کی رو سے ان کی سرکاری تنخواہ سالانہ ایک لاکھ دس ہزار ڈالر ہے لیکن وہ ایک عرصے سے اپنی اصل دولتِ کو چھپانے کی پریکٹس کر رہے ہیں۔