امریکا میں شٹ ڈاؤن ختم، قومی یادگاریں اور پارکس کھول دئیے گئے

USA Shutdown

USA Shutdown

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں قومی یادگاریں اور پارکس دوبارہ کھولے جانے پر واشنگٹن کی رونقیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ قومی یادگاروں، آرٹ گیلریوں، عجائب گھروں اور پارکوں کو کھولنے کا فیصلہ 16 روز کی بندش کے بعد اس وقت کیا گیا جب امریکی کانگریس نے قرض بڑھانے کی حدکی منطوری دی۔

ان مقامات کے کھلتے ہی وفاقی ملازمین نے بھی اپنی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔ دنیا بھر سے واشنگٹن آئے سیاحوں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا اور قومی یادگاروں کی سیر سے لطف اندوز ہوئے۔