امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں سمندری طوفان، 3 افراد ہلاک

America Storm

America Storm

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، مکان گرنے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی ریاستیں شمالی کیرولائنا، ورجینیا کے شمالی علاقوں، میری لینڈ، پینسلوینیا اور واشنگٹن میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور طوفانی ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں۔

طوفان کے باعث بڑی تعداد میں درخت گر گئے اور متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ ریاست ورجینیا میں ایک موبائل مکان تباہ ہونے سے 2 سالہ بچے سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔