امریکہ : طوفان باد و باراں نے تباہی پھیلا دی، متعدد عمارات زمیں بوس

America Storm

America Storm

واشنگٹن (جیوڈیسک) کینٹکی کے علاقے مے فیلڈ میں طوفانی ہواؤں سے متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

ہوائیں تباہ شدہ گھروں کا سامان اڑا کر لے گئیں۔ حکام نے چوری کے خدشے کے پیش نظر نگرانی شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب ریاست ٹینیسی کے علاقے سمتھ کاؤنٹی میں شدید بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے کشتیاں استعمال کرنا پڑیں۔

محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔