ہمیں امریکا سے امداد نہیں اعتماد چاہیے، میجر جنرل آصف غفور

Major General Asif Ghafoor

Major General Asif Ghafoor

راولپنڈی (جیوڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے بہت اچھے تعلقات رہے ہیں۔ ہمارے نیوکلیئر اثاثے محفوظ ہیں جس کا اعتراف امریکا کر چکا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جو کام کیا، وہ کسی نے نہیں کیا۔ پاک افواج نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ افغانستان سے تعاون کرتا رہا ہے لیکن ہم پر افغان جنگ مسلط کی گئی۔ افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرنا ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے بہت اچھے تعلقات رہے ہیں۔ ہمارے نیوکلیئر اثاثے محفوظ ہیں جس کا اعتراف امریکا کر چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2017ء میں بھارت نے سب سے زیادہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ بھارت آزاد کشمیر میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد میں تیزی آئی ہے۔