امریکا نے سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا

Syed Salahuddin

Syed Salahuddin

واشنگٹن (جیوڈیسک) نریندر مودی کو خوش کرنے کی کوشش کرتے ہوئے امریکا نے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دیدیا ہے۔

محکمہ خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیدصلاح الدین کی تنظیم حزب المجاہدین نے مقبوضہ کشمیر میں کئی مبینہ دہشت گرد کارروائیوں کی ذمے داری قبول کی تھی اور مقبوضہ کشمیر کو بھارتی فوج کا قبرستان بنانے کی دھمکی دی تھی۔

امریکا نے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کا اعلان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہونے سے کچھ دیر پہلے کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کا اصل نام محم دیوسف شاہ ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر سے بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کچھ دیر قبل نریندر مودی کے دورہ امریکا کے خلاف کشمیریوں اور سکھ کمیونٹی نے وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کیا اور بھارتی وزیراعظم کے خلاف نعرے بازی کی۔

سکھ اور کشمیری تنظیموں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مودی کے خلاف احتجاج کیا۔