امریکہ تبت کے معاملے میں مداخلت بند کرے: چین

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے امریکہ سے تبت کے معاملے میں دخل نہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کو فون پر چین کے اندرونی معاملے خاص طور سے تبت کے معاملے میں دخل نہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی بات چیت کے مطابق مسٹر کیری نے کہا کہ تبت کے سلسلے میں وہ اپنی پالیسی میں تبدیلی نہیں کریں گے۔

گفتگو کے دوران دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔