امریکا خود کو دیوار سے لگا رہا ہے لیکن کسی بھی مناسب وقت میں فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیں گے۔ ایمانول مائکروں

Emmanuel Macron

Emmanuel Macron

فرانس (جیوڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانول مائکروں نے کہا ہے کہ امریکا خود کو دیوار سے لگا رہا ہے لیکن کسی بھی مناسب وقت میں فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے پیرس میں فرانس کے صدر ایمانول مائکروں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد امریکا نے دیانت دار مذاکرات کار کا درجہ کھو دیا ہے ہم امریکا سے مذاکرات کو مسترد کرتے ہیں۔ ہم اب امریکی امن کوششوں کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

اس موقع پر فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ کسی بھی مناسب وقت میں فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کر لیں گے ہم ہرگز ایسی غلطی نہیں کریں گے جس سے فلسطین اسرائیل کا دشمن بن جائے، امریکا خود کو دیوار سے لگا رہا ہے۔

انہوں نے امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کے ممبر ممالک کی امداد روکنے کی دھمکی کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی غلطی ہے کہ وہ دور بیٹھ کر فسلطین اور اسرائیل کے تنازع کو اپنی مرضی کے مطابق حل کرنا چاہتا ہے۔