امریکہ نے دو سال میں چالیس ہزار فوجیوں کی کمی کا منصوبہ بنا لیا

American Soldiers

American Soldiers

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا نے اگلے دو سال میں چالیس ہزار فوجیوں کی کمی کی منصوبہ بندی شروع کر دی۔ اخراجات کو کم کرنے کے لیے سترہ ہزار سویلین ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔

امریکی اخبار کے مطابق دو ہزار سترہ تک امریکی فوجیوں کی تعداد ساڑھے چار لاکھ رہ جائے گی۔ افغانستان اور عراق میں فوجی کارروائی کے عروج پر دو ہزار بارہ میں امریکی فوجیوں کی تعداد پانچ لاکھ ستر ہزار تھی۔

فوجیوں میں کمی کے منصوبے پر عملدرآمد کے بعد امریکی فوجیوں کی کل تعداد انیس سو چالیس کے بعد سب سے کم سطح پر ہو گی۔ دوسری جنگ عظیم میں شامل ہونے کے بعد امریکا نے دو لاکھ ستر ہزار فوجی بھرتی کیے تھے۔