امریکہ کے لئے بڑی پریشانی شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان

 Kim Jong-un

Kim Jong-un

تحریر : عبدالجبار خان دریشک
امر یکہ اور جنو بی کوریا کی سالانہ مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہو گئی ہیں جو گیارہ روز تک جا ری رہیںگی ” الچی فریڈم گارٹین ”نا می مشقوں میں امر یکہ اور جنوبی کوریا کے 40 ہز ار اہلکار حصہ لے رہے ہیں دوسری طر ف شمالی کو ریا نے بھی کہے دیا ہے کہ یہ مشقیں نہ ختم ہو نے والی ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہیں کیا موجودہ اشتعیال انگیزی ایسے ہی چلتی رہے گی یا یہ صرف ایک دوسرے کو ڈر انے کے لئے ہے امر یکہ دنیا میں اپنے آپ کو سپر پاور سمجھتا ہے لیکن اس سپر پاور کے سامنے ہمیشہ سینہ چھو ٹے ممالک نے تا نا ہے ہیرو شیما پر ایٹمی حملے کے بعد امر یکہ یہ تصور کر تا رہا ہے کہ اب کو ئی بھی ملک اس کے سامنے سراٹھا کر بات نہیں کر سکتا ہے لیکن امر یکہ جیسے بڑے اور سپر پاور ملک کو لیبیا ‘عراق’ ایر ان ‘ کیوبا ‘ وینز ویلا ‘ اور شما لی کو ریا نے ہمیشہ پر یشان کیے رکھا ہے۔

امر یکہ اپنی چالاکی اور حکمت عملی کی وجہ سے لیبیا کے قذافی اور عراق کے صدام سے تو جا ن چھوڑوا چکا ہے جبکہ کیو با کے فیدل کا سترو کو امر یکہ نے ہٹانے کے لئے سر دھڑ کی با زی لگا دی تھی لیکن امر یکہ اس کو ہٹا تے ہٹا تے اپنے دس صدور کو تبدیل کر گیا فیدل کا سترو کی طبی مو ت سے امر یکہ کی مشکل آسان ہو ئی تو اب امریکہ شما لی کو ریا کے صدر کم جو نگ ان کو کسی نہ کسی طرح راستے سے ہٹا نا چا ہتا ہے تا کہ جنو بی کور یا کی طر ح شما لی کو ریا میں بھی اپنے مضبو ط فو جی اڈاے قا ئم کر تے ہو ئے چین کے سر پر جا بیٹھے لیکن یہ امر یکہ کا خوب تو ہو سکتا ہے اس کو حقیقت کا روپ دینے میں بہت وقت لگے گا امر یکہ اور شما لی کو ریا کی حالیہ گرما گرمی جز یرہ نما گوام کی وجہ سے ہے گوام میں تقریباً ایک لاکھ 65 ہز ار امر یکی فوجی و سویلین مو جو د ہیں اس کے علاو ہ اس جزیر ے پر امر یکہ کا بڑی مقدار میں اسلحہ مو جود ہے شما لی کوریا نے دھمکی دی ہے کہ امر یکہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو وہ گوام پر میزائل حملہ کر دے گا حال ہی میںشما لی کوریا کے بین البراعظمی میزائل تجربات کے بعد اس بات کا دعویدار ہوہے کہ امر یکہ و یورپ کے ممالک اس کے نشانے پر ہیںاس دعوے کے بعد امر یکہ شمالی کوریا پر اقتصادی پا بند یوں کومز ید سخت کر تا جا رہا ہے اس پر کم جو نگ ان کا غصہ اور زیا دہ بھڑک اٹھاتا ہے۔

اگرصدر ٹر مپ ایک بیان دیتا ہے تو وہ صبح شام ٹیو ٹر پر بیان جا ری کر کے ٹرمپ کو مزید پر یشان کیے رکھتا ہے شما لی کوریا کانو جوان سربراہ کم جو نگ ان اپنے باپ اور دادا کی فوجی طبیعت اور سخت قسم کاڈکٹیٹر ہے کم جونگ ان کا دادا کم سنگ ال شمالی کوریا کا با نی تھا جنوبی کور یا کے ساتھ اس نے ہی 1950 میں جنگ شروع کی تھی اس جنگ میں امر یکہ جنو بی کوریا کی مد د کے لئے کود پڑا تھا جس کی بنیا دی وجہ یہ تھی کہ سابق سوویت یو نین کا ڈکٹیٹر جو ز یف اسٹالین شما لی کوریا کی مد د کر رہا تھا یہ واحد مو قع تھا جب سوویت یو نین (مو جودہ روس ) اور امر یکہ جیسی بڑی طا قتیں Proxy War کے طور پر لڑ رہی تھیں اس جنگ میں تیس لا کھ لو گ ہلاک ہو ئے جن میں سے 37 ہز ار امر یکی شا مل تھے 1953 کواس جنگ کا اختتا م ہو ا تو جنو بی کوریا اور شما لی کوریا کے درمیا ن سرحد وں کی تقسیم ہو ئی اور دونوں مما لک کی سرحدوں کو باڑ لگا کر سیل کر دیا گیا شمالی کوریا اور جنو بی کوریا کے درمیان کشیدگی تو چلتی رہی اور امریکہ بھی تا حال اس کشیدگی کا حصہ ہے امر یکہ کی اپنی پالیسی ہے وہ اپنے مفادات کے لئے کبھی دوست کو دشمن بنا لیتا ہے تو کبھی دشمن کو دوست بنا لیتا ہے جنو بی کوریا اور امر یکہ ایک دوسرے کے اتحادی اور دوست ہیں لیکن ایک زمانے میں امر یکہ جنو بی کوریا پر بھی نا راض رہا ہے 1975 میں امر یکہ اورجنوبی کوریا آمنے سا منے آگئے تھے امر یکہ کا خیا ل تھا کہ جنو بی کوریا فرانس سے ایٹمی ٹیکنا لو جی حاصل کر رہا ہے جس کی وجہ سے امر یکہ نے اپنے بغل بچے پر تین سال تک اقتصادی پا بند یاں لگا ئے رکھیں اس سے ظاہر ہو تا ہے کہ امر یکہ کو اپنے مفادات سب سے پہلے عزیز ہیں امر یکہ ادھر شمالی کو ریا کے بانی کم سنگ کو ہٹانے کے چکر میں بھی رہا لیکن امر یکہ کو کا میا بی نہ مل سکی کم سنگ ال کا 1994 میں انتقال ہو گیا تو اس کی جگہ اس کا بیٹا کم جو نگ ال ملک کا نیا سربراہ بنا کم جو نگ ال بھی اپنے باپ کی طر ح امر یکہ کا سخت مخالف رہا جو امر یکہ کی مخالفت کے با وجو د اپنی دفا عی و فو جی طاقت میں آضا فہ کر تا رہا کم جونگ ال کا 2011 ء میں انتقال ہو ا تو ان کا دوسرے نمبر والا بیٹا کم جو نگ ان شمالی کوریا کا سربراہ بن گیا حالانکہ کم جو نگ ان سے بڑا یک سوتیلا بھائی کم جو نگ نام تھا جس کو سربراہ نہ بنا نے کی بنیا دی وجہ یہ تھی وہ آرام پسند اور عیا ش تھا اور اپنے با پ کی نظر میں نا اہل تھا ایک مر تبہ وہ جا پان کے ائر پورٹ پر جعلی پاسپورٹ کی وجہ سے پکڑا گیا تھا کم جو نگ نام جاپان میں ڈیز نی لینڈ کی سیر کر نے کے لئے جانا چاہتا ہے اس حر کت کی وجہ سے اس کے باپ نے اس کو اپنے سے الگ کر دیا۔

قارئین کم جو نگ نام کے بارے میں مزید تحر یر کے آخری حصہ میں دوبارہ ذکر کر و گا اب دوبارہ کم جو نگ ان کے بات کر تے ہیں کم جو نگ ان نے جب اقتدار سنبھالا تو عوام کے سامنے ایک جو شیلہ نو جو ان اور سخت قسم کا ڈکیٹیٹر تھا کم جو نگ ان کا ملک کی عوام پر مکمل کنٹر ول ہے اس کی مرضی کے بغیر پر ند ہ پر بھی نہیں ما ر سکتا ہے پورے ملک میں کم جو نگ ان کے نام کا کو ئی دوسرا انسان نہیں ہو گا اور کسی کو اجا زت نہیں ہے کہ وہ اپنے بچے کا نا م کم جو نگ ان رکھے اگر کسی نے انجا نے میں رکھ بھی لیا ہے تو رضا کارانہ طور پر اپنے بچے کا نا م تبدیل کر لے اس طر ح کے احکا مات سرکاری طور پر جا ری کیے جا تے ہیں آپ کو یہ جان کر حیر انی ہو گی کے اس جدید دور میں جہاں سوشل میڈیا اور انٹر نیٹ کے بغیر انسان کو ادھور ا سمجھا جا تا ہے لیکن یہتما م ترسہولیات شمالی کوریا کے عا م شہری کو حا صل نہیں ہیں ملک میں مو با ئل فو ن کی سروس تو مو جو د ہے لیکن اس میں انٹر نیٹ ڈیٹا اور انٹر نیشنل کا لز کر نے کی سہو لت دستیا ب نہیں ہے انٹر نیٹ کی سہولت وزراء ‘ تعلیمی اداروں ‘ سا نئس دا نوں ‘ اور سرکاری اہلکا روں کو میسر ہے پورے شما لی کوریا میں کسی بھی کمپیو ٹر میں آپر یٹنگ سسٹم ونڈ ما ئیکروسافٹ کا نہیں ہے بلکہ شمالی کوریا کا اپنا تیار کر دہ ریڈ سٹار نا می آپر یٹنگ سسٹم ونڈ کے طور پر استعمال کیا جا تا ہے یہاں کی تعلیم کی بات کی جا ئے تو نصا ب میں زیادہ تر مو اد شما لی کوریا کے با نی اس کے بیٹے اور مو جود ہ سربراہ کے کا رنا موں اور کی کی تعر یف پر مبنی ہے کم جونگ ان کا با پ سٹر کو ں پر درجنوں جنگی ٹینکوں کے ساتھ گھو متا تھا ٹھیک اسی طر ح اس کی عادت بھی اپنے با پ کی طر ح ہے جو امر یکہ کو پر یشان کر نے کی خاطر اپنی تصا ویر میزائلوں اور جنگی ساز وسامان کے ساتھ بنو ا کر انٹر نیٹ پر ڈال دیتا ہے کم جو نگ ان بہت ہی سخت دل قسم کا انسا ن ہے اس کے ہاں معا فی کا لفظ ہے ہی نہیں اس کی ایک اہم میٹنگ میں ایک وزیر کو اونگھ آگئی تو کم جو نگ ان نے اس وزیر کو اینٹی ائر کر افٹ گن سے فائر کر واکر مر وا ڈالا اس نے ایک فو جی کو مستی کر تے اور ڈانس کر تے دیکھ لیا تو اس کے سر سے لے کر پا ؤں تک گو لیاں مر وا کر اس کو چھلنی کر دیا کم جو نگ ان اپنے خلاف کسی بھی بغاوت کے خدشے کے پیش نظر ایسی سزا ئیں دے کرمجر موں کو نشان عبرت بنا تا رہتا ہے۔

اس کی ان حر کتوں اور بیان با زیوں کے علاوہ خودی پسندی کی عا دت کی وجہ سے چین بھی اس کی وجہ سے پر یشان ہے چین اس کے ملک بد ر ہو نے والے بھا ئی کم جو نگ نام کو اس کے متبادل لانا چا ہتا تھا جب وہ ملا ئشیا ء کے جز یرے میں رہا تو چین کی اس پر خاض نظر کر م بھی رہی ہیں فر ور ی 2017 میں کم جو نگ نام کو ملا ئشیا ء کے ائر پورٹ پر انتہا ئی چالا کی اور فلمی انداز میں قتل کر دیا گیا جس کو وی ایکس (VX) نامی انتہا ئی خطر نا ک کیمیکل سے ہلا ک گیا تھا دو خوا تین کی مد د سے اس کے چہر ے پر یہ کیمیکل رومال کے ذریعے لگا یا گیا تھا جس کے بیس منٹ بعداس کی مو ت وا قع ہو گئی تھی کم جو نگ نام کی مو ت کے بعد چین کم جو نگ ان سے نا راض بھی رہا ہے چین کا خیا ل رہا ہے کہ کم جونگ ان نے ہی اپنے45 سالہ سوتیلے بھائی کم جو نگ نا م کو مر وایا ہے جس کی وجہ سے چین نے کچھ عر ص شمالی کوریا سے کوئلہ منگوانا بند رکھا اس بارے کم جو نگ ان نے کہا تھا کہ میرے بھا ئی کے قتل میں امر یکہ کا ہاتھ ہے دوسری طر ف جنو بی کوریا میں اس وقت حکو مت کے خلاف مظاہرے زوروں پر تھے ان مظاہروں سے توجہ ہٹا نے کے لئے جنو بی کوریا نے بھی بیا ن دے دیا کہ اس قتل میں کم جو نگ ان کا ہاتھ ہے ماضی میں یہ بھی کہا جاتا رہا ہے کہ کم جو نگ نام کو باپ سے دور کرنے میں اس کی سوتیلی ماں کا بڑا کردار رہا ہے کیونکہ اس کا بیٹاکم جو نگ ان کبھی ملک کا سربراہ نہیں بن سکتا تھا کم جو نگ ان کے راستے کی دیو ار اس کا بھا ئی تھا امر یکہ بھی اس بات کا حا می تھا کہ وہ کم جو نگ ان کی بجا ئے اس کے سو تیلے بھا ئی کم جو نگ نام کو ملک کا سربراہ ہو نا چا ہیے اگر کم جو نگ ان کی بیان بازی اور امر یکہ کے بیا نا ت کو دیکھا جا ئے تو کم جو نگ نام کے قتل کے بعد زیا دہ تلخ پیدا ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ شمالی کوریا کے میزائل تجر بات میں بھی تیزی آگئی ہے اورٹر مپ کے صدر بنے کے بعد تو اب ایسے لگ رہا ہے کہ امر یکہ اور شمالی کوریا میں جنگ کسی وقت بھی ہو سکتی ہے ٹر مپ بھی دما غی طور پر کم جو نگ ان سے کم نہیں ہے دونوں پر جنگ کا بھو ت سوار ہے لیکن ٹر مپ کو اپنے ملک کی پالیسی اور اپو زیش کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے نہیں تو امر یکہ اور شمالی کوریا کے درمیا ن جنگ کب کی شر وع ہو چکی ہو تی اگر امر یکہ کی جنگی حکمت عملی اور پالیسی کو دیکھا جا ئے تو اس نے کبھی کسی ایٹمی قوت کے حامل ملک سے براہ راست جنگ نہیں کی ہے شمالی کوریایہ دعوا کر تا ہے اس کے اس کے پاس ایٹمی صلا حیت ہے اور جدید میز ائل نیکنا لو جی ہے جس کی بد ولت وہ امریکہ اور اس کے کسی اتحا دی ملک کو نشانہ بنانے کی صلا حیت رکھتا ہے جنو بی کوریا اور امر یکہ کی جنگی مشقیں کم جونگ ان کو پہل کرنے پر مجبور کرنے کے لئے کی جارہی ہیں امر یکہ یہ چاہتا ہے کہ شمالی کوریا کسی طرح پہل کرے تا کہ امر یکہ کو اس پر حملہ کرنے کا جو از مل جا ئے اگر دونوںممالک کے درمیان جنگ چھڑ جا تی ہے تو یہ ایک عالمی جنگ کی ابتداء ہو گی جو ایٹمی حملوں کی حد تک بھی جا سکتی ہے۔

Abdul Jabbar Khan

Abdul Jabbar Khan

تحریر : عبدالجبار خان دریشک