امریکا میں مختلف علاقوں میں فائرنگ، 3 روز میں 70 افراد ہلاک

America Firing

America Firing

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا کے مختلف علاقوں میں 3 روز میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں 70 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکا کے مختلف علاقوں میں 3 روز میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں 70 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے زیادہ تر واقعات ورجینیا ، ٹیکساس ، اوہایو ، آریزونا اور نیویارک ریاستوں میں پیش آئے۔

واضح رہے کہ امریکا میں سالانہ ہزاورں افراد گن کلچر کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں۔ مختلف گروہوں کی جانب سے اس بات کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے کہ اسلحے کی آزادانہ خرید و فروخت اور کھلے عام اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد کرنے کے لیے ایک قانون وضع کیا جائے لیکن اسلحہ بنانے والی فیکٹریوں کے مالکان اور اسلحہ کی حامی لابی کے کانگریس میں اثر و رسوخ کی وجہ سے یہ قانون اب تک پاس نہیں ہو سکا ہے۔