امریکہ: مغربی ریاستوں میں شدید طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی

America Storms,

America Storms,

نیو یارک (جیوڈیسک) امریکہ کی وسط مغربی ریاستوں میں آئے شدید طوفان میں ہلاکتوں کی
تعداد دس ہو گئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے طوفان کی وجہ سے شمالی مسی سپی میں چھ، ٹینیسی میں تین جبکہ آرکنساس میں ایک شخص ہلاک ہوا۔

طوفانی ہواؤں نے مکانوں اور دوسری عمارات کو شدید نقصان پہنچایا۔ طوفان سے سب سے زیادہ متاثر مسی سپی میں شہری انتظامیہ گھرگھر جا کر امداد مہیا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔